2026 Highlights

Social welfare activities FY 2026

اے ایس بی ایف کی جانب سے خدمتِ انسانیت کے سفر کا ایک اور سنگِ میل

الحمدللہ، اے ایس بی ایف (ASBF) اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی، سماجی اور انسانیت دوست خدمات کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادارے کا بنیادی مقصد معاشرے کے محروم، مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنا اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اسی جذبۂ خدمت کے تحت آج ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے مستحق اور خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔

اے ایس بی ایف گزشتہ دس سال سے مسلسل سالانہ بنیادوں پر وہیل چیئرز کی تقسیم کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس فلاحی منصوبے کے ذریعے اب تک سینکڑوں خصوصی افراد کو وہیل چیئرز فراہم کی جا چکی ہیں، جس سے ان کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور وہ اپنی روزمرہ زندگی کے امور نسبتاً بہتر انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ ادارے کا یقین ہے کہ معاشرے کے کمزور اور خصوصی افراد کی مدد کرنا نہ صرف ایک سماجی ذمہ داری بلکہ ایک عظیم انسانی فریضہ بھی ہے۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی اے سی میلسی جناب محمد سعد بن خالد صاحب تھے۔ انہوں نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ وہیل چیئرز حاصل کرنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ نے اے ایس بی ایف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ادارے کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے فلاحی منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

تقریب کے بعد اے سی میلسی جناب محمد سعد بن خالد صاحب کو اے ایس بی ایف کے مختلف جاری فلاحی منصوبوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔ اس سلسلے میں انہیں تھانہ ٹبہ سلطان پور لے جایا گیا جہاں چیئرمین اے ایس بی ایف حاجی فیاض حسین تھہیم کی جانب سے عوام الناس اور پولیس اہلکاروں کے لیے ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کے مقصد سے نصب کیا گیا الیکٹرک واٹر کولر دکھایا گیا۔ گرمی کے موسم میں یہ سہولت روزانہ سینکڑوں افراد کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور عوام کی جانب سے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

مزید برآں، اے ایس بی ایف کی جانب سے مختلف چکوک اور آبادیوں میں لگوائے گئے واٹر پمپس کا بھی دورہ کروایا گیا۔ ان واٹر پمپس کے ذریعے متعدد خاندانوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، جس سے مقامی آبادی کی مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اے سی صاحب کو ان منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ادارہ محدود وسائل کے باوجود مسلسل عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔

اس موقع پر اے سی میلسی جناب محمد سعد بن خالد صاحب نے اے ایس بی ایف کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

"اے ایس بی ایف اپنی مدد آپ کے تحت جس خلوص، جذبے اور لگن کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر رہی ہے، وہ انتہائی قابلِ ستائش اور قابلِ تقلید عمل ہے۔ ایسے ادارے معاشرے میں امید کی کرن ثابت ہوتے ہیں اور ضرورت مند افراد کی زندگیوں میں حقیقی مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔"

الحمدللہ اے ایس بی ایف آج خدمتِ انسانیت، عوامی فلاح و بہبود، صاف پانی کی فراہمی، خصوصی افراد کی معاونت، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی،۔شجر کاری جیسے ماحول دوست پروگرامز اور دیگر سماجی منصوبوں کے ذریعے علاقے میں ایک مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ ان شاء اللہ یہ سفر آئندہ بھی اسی جذبے، اخلاص اور عزم کے ساتھ جاری رہے گا اور ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت مزید انسانیت دوست اقدامات کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کرتا رہے گا۔

گڑھا موڑ کو ویل چیئرز اور واٹر فلٹریشن کولر کا عطیہ

چیئرمین اے ایس بی ایف حاجی فیاض حسین تھیم کی جانب سے عوامی خدمت اور سماجی فلاح کے مشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک اور قابلِ تحسین اقدام کیا گیا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح کے جذبے کے تحت آر ایچ سی گڑھا موڑ کو مریضوں کی سہولت اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے 2 عدد ویل چیئرز اور ایک واٹر فلٹریشن کولر عطیہ کیا گیا۔

اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے حاجی فیاض حسین تھیم اور اے ایس بی ایف کی فلاحی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویل چیئرز کی فراہمی سے مریضوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ہسپتال میں آمدورفت کے دوران نمایاں سہولت حاصل ہوگی، جبکہ واٹر فلٹریشن کولر کے ذریعے مریضوں، تیمارداروں اور ہسپتال کے عملے کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی سہولت میسر آئے گی۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ماضی میں بھی اے ایس بی ایف کی جانب سے صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دی جاتی رہی ہیں۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی، ٹی ایچ کیو ہسپتال خانیوال اور آر ایچ سی ہسپتال ٹبہ سلطان پور سمیت مختلف طبی مراکز میں مریضوں کی سہولت کے لیے میڈیکل آلات، واٹر ڈسپنسرز اور وہیل چیئرز فرایم کی گئی تھیں جن سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

اے ایس بی ایف ہمیشہ سے تعلیم، صحت، کھیل، فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کے مختلف منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے۔ ادارے کا بنیادی مقصد معاشرے کے محروم اور ضرورت مند طبقات کی مدد کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ صحت کے شعبے میں یہ حالیہ اقدام بھی اسی تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے جس سے مقامی آبادی کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے حاجی فیاض حسین تھیم اور اے ایس بی ایف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گا اور علاقے کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

اللہ تعالیٰ حاجی فیاض حسین تھیم اور اے ایس بی ایف کی تمام ٹیم کو دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

We will continue our journey in the same way. INSHA' ALLAH!

ASBF is 100% self-funded welfare society

Our office

ASBF Complex, Mumtazabad Tibba Sultan Pur Tehsil Mailsi District Vehari

Hours
Monday - Friday
9am - 6pm

Contacts
+92 303 036 4303
info@asbfSociety.com

Address

Al Balad King Abdul Aziz Street, Jeddah, KSA

Contact

hussain@fiazhussain.com

hussain@akhfoods.com

© All rights Reserved